وزیراعظم نریندر مودی نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ’پشاور میں سکول پر بزدلانہ حملے کی پرزور مذمت کرتا ہوں۔ یہ ناقابلِ بیان وحشت پر مبنی بےحس افراد کا حملہ ہے جس نے معصوم
ترین انسانوں کی جان لی ہے جو سکول جانے والے بچے ہیں۔‘
مودی نے یہ بھی کہا کہ انھیں اس واقعے میں ہلاک ہونے والے لوگوں کی جانوں کے ضیاع پر بہت دکھ ہوا۔’ہم ان کا دکھ سمجھتے ہیں اور اس میں برابر کے شریک ہیں۔‘